Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا، کم رسک والی صنعتوں کو کھولنے کی اجازت

شائع 14 اپريل 2020 06:06pm

لاک ڈاؤن سے متاثرہ عوام کو ریلیف مل گیا،کل سے بُک شاپس،ڈرائی کلینر،لانڈری،پودوں کی نرسریز،ایکسپورٹ انڈسٹری اور دیگر کم رسک والی صنعتوں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔

بیس اپریل کے بعد ملک میں چھ ایئرپورٹس بھی کھول دیئے جائیں گے۔

کورونا کے باعث جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی تاہم کون سا کاروبار کھلے گا کون سا بند رہے گا؟ اس حوالے سے  وفاقی وزیر حماد اظہر نے بتایا بُک شاپس،ڈرائی کلینر، لانڈری،پودوں کی نرسریز،دیگر انڈسٹریز اور صنعتیں کھول رہے ہیں۔

معاون خصوصی معید یوسف نے کہا چھ ایئرپورٹس جزوی طور پر کھولے جارہے ہیں،  بیرون ملک پھنسے پاکستانی آسکتے ہیں۔

معید یوسف کا کہنا تھا بیرون ملک سے پاکستانیوں کی جلد واپسی کیلئے کوشاں ہیں۔